Buy website traffic cheap


شہبازشریف بھی اے بی ڈویلیئرز کی بیٹنگ کے گرویدہ ہوگئے

لاہور(ویب ڈیسک): لاہور قلندرز نے گزشتہ شب ملتان سلطانز کو انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دیدی ہے اور اس کامیابی پر شہبازشریف بھی خاموش نہ رہ سکے اور اے بی ڈویلیئرز کی شاندار کارکردگی کو انتہائی انوکھے انداز میں سراہتے ہوئے میلہ لوٹ لیا ۔تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 200 رنز کا ہدف دیا جسے لاہور قلندرز کی جانب سے چھ وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا گیا اور اے بی ڈویلیئرز نے آخری گیند پر چھکا لگا کر کامیابی دلوائی اور یوں وہ 52 سکور کے ساتھ ناقابل شکست رہے ان کے علاوہ فخر زمان نے 63 اور وائس نے 45 رنز کی اننگ کھیلی ۔اے بی ڈویلیئرز کی قیادت میں ٹیم میں نئی جان پڑ گئی ہے اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے ۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہور قلندرز کی کامیابی پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” کیا کھیل تھا ، اس طرح کی کارکردگی کا اے بی ڈویلیئرز کی جانب سے بہت زیادہ انتظار کیا جارہا تھا ، شاندار ۔“سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے دور حکومت میں انفراسٹرکچر پر کافی توجہ دی اور وہ میٹرو منصوبوں کے علاوہ اورنج ٹرین کے منصوبے کے بھی معمار ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں تاہم اسی مناسبت سے شہبازشریف نے انتہائی دلچسپ پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” مجھ سے اب اے بی ڈویلیئرز اور وائس کے نام پر انڈر پاس بنانے کا مطالبہ نہ کرے کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ اس وقت ممکن نہیں ہے ۔“