Buy website traffic cheap

شہبازشریف, مریم نواز,

شہبازشریف مریم نوازکو باہرنہ جانے دینے کے حکومتی فیصلے پر برس پڑے

لاہور(ویب ڈیسک): مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت نہ دینے کے حکومتی فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائیکورٹ سے انصاف ملنے کی امید ہے۔

شہباز شریف نے اپنے بیان میں بھارتی سرکار پر بھی سخت تنقید کی اور کہا کہ ہندوستان کے موجودہ حالات نریندر مودی کی ذہنیت کے عکاس ہیں۔ یہ وہ مودی ہے جس سے عمران خان دوستی کی پینگیں بڑھاتے تھے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں۔ کشمیر میں مودی سرکار بدترین بربریت کی مرتکب ہو رہی ہے۔ کشمیر میں مظالم رکوانا عمران خان کے بس کی بات نہیں جبکہ کوالالمپور سمٹ میں نہ جانا ان کی ہٹ دھرمی کا نتیجہ ہے۔ خیال رہے کہ بابر اعوان نے ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جائے گا۔ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں نے والا یہ فیصلہ قانون کی بالادستی ہے۔ یاد دہانی رہے کہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا نام اگست 2018ء سے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ہے جس کی وجہ سے وہ بیرونِ ملک سفر نہیں کر سکتیں۔ ادھر لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی جانب سے ای سی ایل سے اپنا نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔