Buy website traffic cheap


شاہد آفریدی بجلی کی عدم فراہمی پر برہم

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر برہم دکھائی دے رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بجلی نہیں آتی مگر بِل ٹائم پر آجاتا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں شاہد آفریدی نے کے الیکٹرک کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کراچی میں نہ بارش ہورہی ہے لیکن پھر بھی بجلی نہیں ہے، کوئی نیا بہانہ بتادیں۔‘

شاہد آفریدی نے بتایا کہ ا±ن کے گھر تقریباً 20 گھنٹے سے بجلی نہیں ہے، رات بھر بھی بجلی نہیں تھی۔انہوں نے اظہار برہمی کرتے ہوئے لکھا کہ ’بجلی آتی نہیں مگر بِل ٹائم پر آجاتا ہے۔‘

20 گھنٹے سے بجلی سے محروم سابق کپتان کے دل کا حال جان کر عوام بھی ان کے ساتھ مل گئے ہیں اور ان کے ٹوئٹ پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں ہونیوالی شدید بارشوں نے عام شہریوں کی طرح شاہد ا?فریدی کو بھی بری طرح متاثر کیا تھا۔