Buy website traffic cheap


کبھی حالات ایسے ہو جاتے ہیں کہ علیحدہ ہونا ہی بہتر ہوتا ہے،شائستہ لودھی

کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور ٹی وی میزبان شائستہ لودھی نے اپنے پہلے شوہر وقار سے طلاق کے حوالے سے کہا کہ کبھی حالات ایسے ہو جاتے ہیں کہ علیحدہ ہونا ہی بہتر ہوتا ہے۔

شائستہ لودھی حال ہی میں ایک رمضان پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے پہلے شوہر وقار سے علیحدگی اور ان کی وفات سے متعلق گفتگو کی۔وقار سے طلاق سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہا کہ میں وقار سے اپنی طلاق کے معاملے کو ایک مختلف انداز سے دیکھتی ہوں، ہماری 12 سالہ خوبصورت ازدواجی زندگی نے ہمیں خوبصورت بچے دیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہتی کہ طلاق کے معاملے میں ایک شخص ہی برا ہوتا ہے، بعض اوقات ایسی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے کہ چیزیں اچھی نہیں جا رہی ہوتی اور راستے جدا کرنا ہی بہتر ہوتا ہے، ہمارے معاملے میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔شائستہ لودھی نے کہا کہ طلاق کے وقت میں نے اپنے رشتے سے متعلق بہت کچھ بولا جو غلط تھا، شاید اس وقت ہمارے معاملات ٹھیک ہو جاتے، میں سمجھتی ہوں کہ مجھے خاموش رہنا چاہیے تھا، اب مجھے اس کا بہت افسوس ہوتا ہے۔

اپنے سابق شوہر وقار کی وفات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شائستہ لودھی نے بتایا کہ طلاق کے بعد ہم دونوں نے شادیاں کر لیں، بعدازاں وقار مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گئے اور ان کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی جس کے باعث وہ جان کی بازی ہار گئے۔اداکارہ نے کہا کہ میرے اپنی سابق ساس کے ساتھ اب بھی بہت اچھے تعلقات ہیں اور میرے بچے اپنے دادا دادی کے ساتھ اچھا وقت بھی گزارتے ہیں، میری تین مائیں ہیں۔