Buy website traffic cheap


شائستہ لودھی کی 4 سال بعد ڈراموں میں واپسی

کراچی: معروف میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی کی 4 سال بعد ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی ہورہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شائستہ لودھی بہت جلد اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔

شائستہ لودھی اداکارہ مرینا خان کی ہدایتکاری میں بننے والے ڈرامے پردیس میں نظر آئیں گی جس میں وہ ایک شادی شدہ خاتون کا کردار ادا کریں گی۔ڈرامے کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گِرد گھومے گی جس میں شوہر کام کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہوگا جبکہ اس کی بیوی پاکستان میں رہ رہی ہوں گی۔ڈرامے میں دکھایا جائے گا کہ دوریاں ازدواجی زندگی پر کئی اثرات مرتب کرتی ہیں۔

اس ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں بشری انصاری، شرمین علی، سرمد کھوسٹ، گوہر رشید سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔واضح رہے کہ شائستہ لودھی آخری بار 2017 میں ٹی وی ڈرامے میں نظر آئی تھیں۔