
لگتا ہے لاس اینجلس میں ہر لڑکی ہم جنس پرست ہے ،اداکارہ کا شرمناک انکشاف
نیویارک:معروف ٹی وی سیریز ’دی اونلی وے اِز ایسیکس‘ (The Only Way Is Essex) سے شہرت پانے والی اداکارہ ڈیمی سمز نے اپنی نجی زندگی بارے ایک ایسا انکشاف کیا ہے کہ ان کے مداح ہکا بکا رہ گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سیمی سمز نے کہا ہے کہ جب وہ لاس اینجلس میں مقیم تھیں، ان کی بیک وقت پانچ ’گرل فرینڈز‘ تھیں۔تاہم اب وہ گزشتہ چار سال سے سنگل ہیں۔ 2019ئ میں اپنی گرل فرینڈ میگن برٹن ہنسن سے علیحدگی کے بعد سے انہیں کوئی جنسی پارٹنر نہیں ملی۔ نیب میں عمران خان کیخلاف انکوائریاں ،50 ارب روپے کا خزانے کو نقصان پہنچانے کا کیس تھا، رانا ثنا اللہڈیلی سٹار کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے 26سالہ ڈیمی سمز کا کہنا تھا کہ جب میں لاس اینجلس میں تھی، وہاں مجھے ایسا لگتا تھا کہ ہر لڑکی ہم جنس پرستی کو پسند کرتی تھی۔ مجھے ہر روز ایسی لڑکیاں ملتی تھیں جو میرے ساتھ تعلق کی خواہش مند ہوتیں۔ تاہم یہاں ایسی لڑکیاں مشکل سے ملتی ہیں۔ واضح رہے کہ ڈیمی سمز اب اپنا ایک فیملی ٹی وی شو ’ہا?س آف سمز‘ شروع کرنے جا رہی ہیں، جس میں ان کی بہن فرینکی سمز کے علاوہ دیگر فیملی ممبرز بھی دکھائی دیں گے۔