Buy website traffic cheap


ہمارے پاس لیڈر بہت سارے ہیں لیکن امید صرف ایک ہے، شان شاہد

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس لیڈر تو بہت سارے ہیں لیکن ا مید صرف ایک ہے۔
پاکستان فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار شان شاہد نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں شان شاہد آنکھوں میں امید لیے آسمان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
شان شاہد نے ٹوئٹر پر یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’روشنی ہونے دو پھر ہر طرف امید ہوگی۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’ہمارے پاس ابھی بھی وقت ہے کہ ہم برداشت کریں اور ایک دوسرے کی غلطیوں کو درگزر کرتے ہوئے سب کو معاف کردیں۔‘ شان شاہد نے لکھا کہ ’اگر ہم ابھی ایسا کرلیں گے تو یقین کیجیے کہ پاکستان کی تعمیر ایک اعلیٰ مقصد کی جانب چلی جائے گی اور ہمارا ملک ایک بہتر طریقے سے ترقی کرسکے گا۔‘اداکار نے لکھا کہ ’اگر ہم اپنے حکمران کی بات کریں تو ہمارے پاس لیڈر تو ان گنت ہیں لیکن ہمارے پاس امید صرف اور صرف ایک ہے۔‘

شان شاہد کے اِس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’ہم ایسی خالص سرزمین پر ہیں جہاں دودھ میں پانی ہوتا ہے اور دوائیوں کو آلودہ طریقوں سے تیار کیا جاتا ہے اور زیادہ تر معاملات میں تو یہاں عدل اور تعلیم کا نظام بھی ایک دوسرے سے مختلف نہیں ہے۔‘

صارف کے اِس جواب پر شان شاہد نے لکھا کہ ’آپ نے بالکل ٹھیک کہا ایسا ہی ہے، آئیے ہم مل کر اِن مسائل کا حل تلاش کریں کیونکہ اِن کا حل ہمارے ہاتھ میں ہی ہے۔‘
اداکار نے لکھا کہ ’ہم ہی موجود ہ وقت میں صحیح حکمت عملی پر عمل کرسکتے ہیں۔‘