Buy website traffic cheap


کورونا وائرس: زیادہ سبزیاں کھائیں، کسانوں کو مالی فائدہ پہنچائیں: شنیرا اکرم

لاہور: (ماینٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرہ اکرم کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث آجکل قرنطینہ کے دوران میں کھانوں سے لطف اندوز ہورہی ہوں۔ لیکن کوشش کریں کہ بوریت ختم کرنے اور کھانے کے لیے کم سے کم جانوروں کو استعمال کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شنیرا اکرم نے لکھا کہ ہمیں اس وقت زیادہ سے زیادہ سبزیاں کھانا چاہئیں، سبزیاں سستی بھی ہیں اور ہمارے جسم کے مدافعتی نظام کو بھی بڑھاتی ہیں۔
ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ زیادہ سبزیاں استعمال کرکے ہم اپنے کسانوں کی مالی مدد بھی کرسکیں گے۔