بچے سے متعلق اقرا عزیزکی پوسٹ پرشرمیلا فاروقی کی تنقید
کراچی: اداکارہ اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئرکی جس پر شرمیلا فاروقی نے تنقید کی۔
پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر یاسر حسین اوربیٹے کبیر حسین کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ انہیں یاسر حسین پر بہت فخر ہے، یہ پہلی دفعہ ہے جب یاسر نے بیٹے کے کپڑے تبدیل کیے۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ یاسر نے اس نئے ماں بننے کے سفرکے دوران ان کی بہت مدد کی ہے۔
اداکارہ کی اس پوسٹ پر پیپلز پارٹی کے رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ آپ کے شوہرکام کررہے ہیں لیکن اس میں فخرکرنے کی کوئی بات ہے ہی نہیں۔ بچوں کی پرورش جتنی ماں کی ذمہ داری ہوتی ہے اتنی والد کی بھی۔
