Buy website traffic cheap


سعودی عرب میں عیدالفطر آج منائی جارہی ہے

لاہور(ویب ڈیسک)‌ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالفطر آج منائی جا رہی ہے ،مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں نماز عید الفطر کا عظیم الشان اجتماع ہوا ،لاکھوں فرزندان اسلام نماز عید کے اجتماع میں شریک ہوئے، جاپان، انڈونیشیا، ملائیشیا،تھائی لینڈ،آسٹریلیا،مصر،بھارت ،بنگلادیش میں عید الفطرکل ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق : سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اور افغانستان میں عید الفطر آج منائی جا رہی ہے،مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام ،مسجدنبوی میں نماز عیدالفطرکے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں لاکھوں فرزندان اسلام نے شرکت کی ،دبئی میں نماز کے بعد امارات کی روایت کے مطابق توپ کے دو گولے داغ کر عید الفطر کا اعلان کیا گیا،یو اے ای کی تمام ریاستوں میں عید گاہوں اور مساجد میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے،نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع ابوظہبی کی شیخ زاید مسجد میں ہوا،نائب صدراوروزیراعظم امارات دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے نماز عید زعبیل مسجد میں ادا کی۔