Buy website traffic cheap


سیاسی ڈاکٹروں سے گزارش ہے سیاست نہ کریں:شہباز گل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت کے ترجمان شہباز گل نے الزام عائد کیا ہے کہ جب سندھ حکومت خود کورونا پرسیاست سے تھک گئی تو ڈاکٹروں کو آگے کر دیا۔

کراچی میں ڈاکٹروں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ ڈاکٹروں نے پریس کانفرنس پیپلز پارٹی کے کہنے پر کی، جو فیصلے نیشنل کمانڈ اینڈ کوآپریشزا سینٹر کے اجلاس میں ہوئے تھے اس میں ڈاکٹر بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ افسوس کی بات ہے حکومت سندھ جب خود کورونا پر سیاست سے تھک گئی تو ڈاکٹروں کو آگے کر دیا، سندھ کے ان چند سیاسی ڈاکٹروں سے گزارش ہے کہ سیاست نہ کریں۔