Buy website traffic cheap


کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما نے ماﺅنٹ ایورسٹ سر کر لیا

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ کو سر کر لیا۔انہوں نے دنیا کے کم ترین ایورسٹ سر کرنے والے کوہ پیما کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔

ذرائع کے مطابق شہروز کاشف اس سے قبل براڈ پیک بھی سر کر چکے ہیں، 19 سالہ شہروز کاشف ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرنےوالے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔شہروز نے آج صبح 5 بج کر 5 منٹ پر ماﺅنٹ ایورسٹ سر کیا۔8 ہزار 849 میٹر بلند ماﺅنٹ ایورسٹ دنیا کی سب سے بلند چوٹی ہے۔