
شیخ رشید نے وزارتِ ریلوے چھوڑنےکا اعلان کردیا
لاہور(ویب ڈیسک): وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم واہگہ بارڈر سے آسام تک بھارتیوں کی چتا بنا دیں گے، کسی حادثے یا غلط فہمی کی بنیاد پر پاک بھارت جنگ ہو سکتی ہے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو چھوڑ کر ہم نے جلد بازی نہیں کی، پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بہت محنتی اور پردوں کے پیچھے سے دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،اگر جہاد کا اعلان ہوا تو وزارت چھوڑ کر محاذ پرچلا جاؤں گا ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جب خبر ملی کہ بھارت ہمارے 8 ہوائی اڈوں کو نشانہ بنا رہا ہے تو ہم نے جواباً بھارت کے 12 ہداف کو نشانے پر رکھا ہوا تھا ،ہمارا جینا اور مرنا اسلام کے لئے ہے،جہاد مسلمانوں کا فرض ہے اگر جہاد کا اعلان ہوا تو میں وزارت چھوڑ کر محاذ پرچلا جاؤں گا ، مودی کی نفسیات کو سمجھنا بہت ضروری ہے، پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بہت محنتی اور پردوں کے پیچھے سے دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اس سارے معاملے میں عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو چھوڑ کر تدبر کا ثبوت دیا ہے ،اصل مسئلہ کشمیرکا ہے بھارت کا مسلمان سمجھتا ہے کہ شیخ رشید ہماری آواز ہے، پاکستان ہم نے بڑی قربانیوں سے حاصل کیا ہے،بھارت کے مسلمانوں پر زندگی تنگ کر دی گئی ہے ،