Buy website traffic cheap


شیخ رشید نے نواز شریف سے دس سوالوں کے جواب مانگ لیے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے مانگ لیے 10 سوالوں کے جواب ، وزیر ریلوے نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی باتیں کی ہیں ان پر کسی شخص نے یہ نہیں کہ میں نے غلط کہہ ہے کیونکہ میں کسی سے ہدایت لے کر بات نہیں کرتا ۔انہوں نے کہا کہ 14 وزارتوں پر فائز رہا ہوں اور سینئر ہوں مشورے دیتا ہوں لیتا نہیں ،وزیر ریلوے شیخ رشید نے مزید کہا کہ اگر میری ملاقات آرمی چیف سے ہو تو یہ میرے لیے عزاز کی بات ہے اور میں خفیہ ملاقاتیں نہیں کرتا دن میں ملتا ہوں اور خوشی سے ملاقات کرتا ہوں ۔

وزیر ریلوی کی جانب سے کیے گئے نواز شریف سے سولات
1۔نوازشریف نے اسامہ بن لادن سے کتنی بار ملاقات کی؟
2۔نوازشریف نے اسامہ بن لادن سے کتنی بار ملاقات کی؟
3۔ اسامہ سے کتنا چندہ ملا؟
4۔گھر کا پتہ غیرملکیوں کو کس نے دیا؟
5۔بھارتی وزیراعظم مودی کو فون کون اور کیوں کرتا تھا؟
6۔لندن میں نیب پر پتھراو کی منصوبہ بندی کتنے دنوں میں ہوئی؟۔
7 ۔نوازشریف بتائیں سپریم کورٹ پر کس نے حملہ کروایا؟
8۔جسٹس سجاد علی شاہ پرحملے کے لیے لاہورسے بسیں کس نے بھیجیں؟
9۔قوم کو آگاہ کیا جائے انتخابات کے لیے قطر سے کتنی رقم آئی؟۔
10۔ بینظیر کی کردار کشی کیلئے پیٹر گیلبرک کا لیٹر حسین حقانی کے دستخط سے کس نے جاری کیا؟،
11۔ڈان لیکس کے پیچھے کون ہے؟ پہلے انکار اور اب اعتراف کیوں کیا؟،
وزیر ریلوے نے نواز شریف پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب نواز شریف کو عدالت طلب کرتی ہے تو بہانہ بنایا جاتا ہے کہ طبیعت ٹھیک نہیں ،انہوں نے کہا ہے نواز شریف ووٹ کی بات کرتے ہیں کورٹ کی بات کیوں نہیں کرتے ؟
وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی قیمت پر بھی استعفے نہیں دے گی نون لیگ کے کئی لوگ استعفے نہیں دیں گے اور جولوگ استعفے دیں گے ان پر دوبارہ الیکشن کروا دیں گے ۔ جنوری تک سب کچھ واضح ہو جائے گا یہ سب ٹائیں ٹائیں فش ہو جائیں گے، مجھے تو خدشہ ہے ن اور ش میں ط نہ نکل آئے، ش لیگ بہتری کا راستہ اختیار کرنا چاہتی ہے، م اور ن لیگ کی پتھراو کی سیاست لندن سے شروع ہوئی۔