Buy website traffic cheap

shaikhrasheed

فارن فنڈنگ کیس پانامہ 2 بنے گا، شیخ رشید

کراچی: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس پاناما 2 بنے گا اور مریم نواز کی بہت ساری جائیدادیں نکل آئیں گی۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس پانامہ ٹو بنے گا، مریم کی بہت ساری جائیدادیں نکل آئیں گی، وہ اس کیس کو اچھی طرح پڑھ لیں یا پڑھوالیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج پر اپوزیشن نے ہم سے تعاون کیا ، ہم نے بھی ان سے تعاون کیا، لانگ مارچ میں اسی طرح تعاون کیا گیا تو ہم بھی اسی طرح تعاون کریں گے، پہلی بار کسی وزیر داخلہ نے ریڈ زون جانے کی اجازت دی ہے، جو کچھ بھی ہو مولانا فضل الرحمان کو خبر دینا چاہتا ہوں کہ معاملات آپ کے گلے پڑنے جا رہے ہیں، اور آپ سب سے زیادہ سیاسی خسارے میں رہنے والی شخصیت ہوں گی،ان لوگوں نے پہلے بھی مولانا سے ہاتھ کیا تھا اور اب بھی کریں گے۔

وزیرداخلہ نے بتایا کہ تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز میں نادرا دفاتر کھولنے کا اعلان کرتا ہوں، ایک لاکھ شہریوں کو روزانہ مفت شناختی کارڈ جاری کریں گے، پاسپورٹس میں چپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، پاسپورٹ میں چپ لگا کر ای پاسپورٹ کرنے جا رہے ہیں، شہریوں کی شکایات بھی دور کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کیا۔ رینجرز حکام نے وفاقی وزیر داخلہ کو کراچی میں امن و امان کی صورت حال اور رینجرز کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ کراچی کے امن کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، دہشت گردی ، جرائم کے سدباب اور امن کی بحالی کے لیے رینجرز کا کردار اہم ہے۔