Buy website traffic cheap

شبلی فراز

ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا آنے والا دور خوشحالی کا ہے، شبلی فراز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے آنے والا دور خوشحالی کا ہے۔
اسلام آباد میں مختلف وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شبلی فراز نے کہا کہ اچھی خبریں اپوزیشن کے لئے بری خبریں ہیں، اپوزیشن ملک میں افراتفری اور ناامیدی پھیلا رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مافیاز کو نہیں چھوڑیں گے، ہم مافیاز کی نمائندگی کرنے والوں کو بھی نہیں چھوڑیں گے، امید کرتے ہیں کہ عوام ہمارے ساتھ ہے، ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے، آنے والا دور خوشحالی کا ہے، قو م کو صبر کا پھل ملنے والا ہے۔