Buy website traffic cheap


گورنرسندھ عمران اسماعیل کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنرسندھ عمران اسماعیل کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔

گورنر سندھ نے جمعرات کی صبح دوسرا کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔عمران اسماعیل نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے متعلق ٹوئٹ میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست ہے ، اللہ مجھے اس بیماری سے لڑنے کی ہمت دے اور شفا دے،عمران خان نے مجھے ایسے حالات کا مقابلہ کرنا سکھایا ہے۔

واضح رہے کہ عمران اسماعیل 27 اپریل سے قرنطینہ میں ہیں اور انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی تھی۔