Buy website traffic cheap

چنگ چی

حکومت نے چنگ چی رکشوں کے متعلق نئے احکامات جاری کردیے

لاہور(ویب ڈیسک): سندھ حکومت نے چنگ چی رکشوں کو 4 سواریوں تک محدود کرتے ہوئے 6 کلومیٹر سفر کا کرایہ 10 روپے مقرر کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔سندھ حکومت نے چنگ چی رکشے کو چار سواریوں تک محدود کر دیاہے اور چھ کلومیٹر تک سفر کا کرایہ10 روپے تک مقرر کیا ہے تاہم6 کلومیٹر سے زائد پر فی سواری 15 روپے کرایہ لیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے چنگ چی ڈرائیورز کیخلاف ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق چنگ چی رکشوں کو ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹریشن کے بعد نمبر پلیٹ بھی حاصل کر نا ہو گی جبکہ نئے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کی ذمہ داری ٹریفک پولیس کی ہو گی۔