Buy website traffic cheap


سندھ کے تاجروں کا آج سے تمام مارکیٹیں کھولنے کا اعلان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت سے تاجر رہنماؤں کے مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد تاجروں نے آج سے تمام مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا۔

کمشنر آفس کراچی میں سندھ کے وزراء کی تاجر تنظیموں کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی اس دوران مطالبات نہ ماننے پر تاجر رہ نما احتجاجاً مذاکرات چھوڑ کر آگئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تاجر رہنما شرجیل گوپلانی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔

چیئرمین سندھ تاجر اتحاد عتیق میر کا کہنا تھا کہ ہم پورے وقت دکانیں کھول کر کاروبار کریں گے اور چاند رات تک تاجر 24 گھنٹے کاروبارکریں گے۔عتیق میر کا کہنا تھا کہ ہم نے کمشنر کراچی سے وقت بڑھانے کا مطالبہ کیا لیکن حکومت نے ہمارے تمام مطالبات مسترد کر دیے، ہمارا حق ہے کہ چاند رات تک کاروبار کریں،عید سیزن میں دووقت کی روٹی کمانا ہمارا حق ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں گرفتار دینی پڑی تو دیں گے،ضابطہ کار (ایس او پی) پر مکمل عمل کرکے کاروبارجاری رکھیں گے۔