Buy website traffic cheap

Singer Yakub Atif, who gained fame with the song Pani Da Bulbla, passed away

پانی دا بلبلہ گانے سے شہرت پانے والے گلوکار یعقوب عاطف انتقال کر گئے

لاہور: ’پانی دا بلبلہ‘ گانے سے شہرت پانے والے نامور اداکار و گلوکار یعقوب عاطف 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، یعقوب عاطف بلبلہ فالج کا شکار تھے اور گزشتہ 2 ماہ سے ان کا علاج چل رہا تھا۔مرحوم کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں نماز جنازہ کے بعد گڑھی شاہو کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ یقعوب عاطف نے پانی دا بلبلہ گاکر راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔ وہ 25 سال سے زائد عرصہ تک شوبز کے ساتھ وابستہ رہے۔یعقوب عاطف لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں پیدا ہوئے، 70 کی دہائی میں پہلی مرتبہ پانی کا بلبلہ گا کر شہرت کی بلندیوں کو چھوا، یعقوب عاطف نے اپنے آخری ایام کافی مشکل میں گزارے۔ایک انٹرویو میں ںان کا کہنا تھا کہ ان کی گزر بسر کرنے والی اللہ تعالی کی ذات ہے، پنجاب حکومت کی طرف سے پہلے 25 ہزار روپے ملتا تھا، یہ رقم کم ہوتے ہوئے اب صرف پانچ ہزار روپے رہ گئی ہے، ظاہری بات ہے اس معمولی رقم سے گزارا کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔