Buy website traffic cheap


ایس آئی یو ٹی نے 5 ہزار کورونا مریضوں کی سکریننگ مکمل کر لی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ (ایس آئی یو ٹی) میں کورونا وائرس کلینک کے قیام سے اب تک 5 ہزار سے زائد مریضوں کی سکریننگ مکمل کرلی گئی ہے۔

5 ہزار سے زائد مریضوں میں سے 619مریضوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 250 مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی جبکہ 154مریض مثبت قرار پائے، ایس آئی یو ٹی کے جاری کردہ کردہ اعلامیے کے مطابق کورونا مثبت مریضوں کی بیشتر تعداد کو مرض کے بارے میں مکمل آگہی دی گئی اور انھیں گھر پر تنہائی اختیارکرنے کا مشورہ دیا گیا۔

اس وقت ایس آئی یوٹی کے آئسولیشن وارڈ میں 7 مریض اور انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) میں 6 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں اس سے قبل 3 مریض جو کہ وینٹی لیٹر پر تھے ان کی صحت بحال ہونے اور کورونا وائرس سے منفی ہونے پر ڈس چارج کر دیا گیا ہے۔