Buy website traffic cheap


کورونا کے دور میں سلمان خان کا ’پیار کرونا ‘ ریلیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے عالمی وبا کورونا کے ممکنہ پھیلاﺅ سے بچاﺅ کے پیش نظر ازخود تنہائی اختیار کئے وبائی مرض کورونا کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے اپنا ایک گانا بعنوان’پیار کرونا‘ ریلیز کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سلمان خان نے اپنے تصدیق شدہ اکائونٹ سے اپنے گانے کا لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جذباتی طور پر جڑے رہیں مگر جسمانی طور پر دور رہیں۔

03 منٹ اور 57 سیکنڈ پر مبنی گانے کی ویڈیو میں سلمان خان خود بھی دکھائی دے رہے ہیں جبکہ احتیاطی تدابیر کے حوالے سے مختلف ہیش ٹیگز بھی شامل کئے گئے ہیں۔گانے ’پیار کرونا ‘ کے لیرکس سلمان خان اور حسین دلال نے تحریر کئے ہیں جبکہ گانے کے کمپوزر ساجد واجد ہیں۔

سلمان خان کی جانب سے نئے گانے کے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر سے مداحوں کی بڑی تعداد اپنی پسندیدگی کا اظہار کررہی ہے۔مداح اپنے طرز کے اس نئے گانے کو کورونا سے متاثرہ لوگوں کے لیے امید اور دوسرے لوگوں کے لیے سبق قرار دے رہے ہیں۔