Buy website traffic cheap


اسمارٹ فون کے لئے دنیا کا سب سے مختصر اور طاقتور سولر پاور بینک

بیلجیئم(مانیٹرنگ ڈیسک) تصویر میں دنیا کا سب سے چھوٹا سولر پاور بینک اور چارجر دکھائی دے رہا جسے سن سلائس کا نام دیا گیا ہے۔ لیکن اس کے چھوٹی جسامت کے باوجود تمام روایتی شمسی چارجر کے مقابلے میں یہ تین گنا تیزرفتار اور موثر ہے۔ اس کی بدولت اسمارٹ فون تین گھنٹے میں چارج کیا جاسکتا ہے۔

اس طرح کسی بجلی کے بغیر جب چاہیں اور جہاں چاہیں اسمارٹ فون کو چارج کرسکتے ہیں۔ بجلی سے دور رہنے والے مزدور، سیاح اور کیمپنگ کے شوقین ہر جگہ اپنا فون چارج کرسکتے ہیں اور سفر کے دوران بھی دنیا سےرابطے میں رہ سکتے ہیں۔

اس وقت دنیا میں ہر شخص اوسطاً کسی نہ کسی دستی فون یا آلے سے جڑا ہے اور فی زمانہ ایک اوسط شخص پاس ایک سے زائد آلات بھی ہیں۔ سولر چارجر بینک میں 2.4 ایمپیئر بیٹری نصب ہے۔ اس طرح اتنی جسامت میں اس سے زیادہ بہترین شمسی پاور بینک شاید کوئی اور نہ ہوگا۔ یہ سولر چارجر تہہ در تہہ کھل کر ایک پٹے کی صورت اختیار کرلیتا ہے جس کے اندر لچکدار سولر پینل کھلتے چلے جاتے ہیں۔