Buy website traffic cheap


ٹیلی سکول کیلئے ایس ایم ایس سسٹم لانچ کیا جائیگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے ٹیلی سکول کو بہتر بنانے کیلیے ایس ایم ایس سسٹم لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ، رواں ہفتے ٹو وے ایس ایم ایس سسٹم لانچ کیا جائیگا۔

وزارت تعلیم ذرائع کے مطابق ایس ایم ایس سروس کا مقصد ٹیلی سکول کو بہتر بنانا ہو گا، ایس ایم ایس سسٹم کے ذریعے والدین اور عوام کے ساتھ رابطے میں بہتری آئیگی، ٹیلی کام اداروں کے ساتھ ملکر ایس ایم ایس سسٹم تیار کر لیا گیا ، وزارت تعلیم شہریوں کیساتھ ایس ایم ایس سسٹم کے ذریعے رابطے میں رہیگی۔

حکام کے مطابق شہری 8228 پر ایس ایم ایس کر کے اپنے بچوں کے مسائل اور ٹیلی سکول کی بہتر کیلیے تجاویز دے سکیں گے، حکومت نے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے دوران طلبا کو گھر بیٹھے تعلیم فراہم کر نے کے لیے ”ٹیلی اسکول”کے نام سے ٹی وی چینل کی نشریات کا آغاز کیاہے، ”تعلیم گھر گھر ”کے سلوگن کے ساتھ شروع کیے گئے اس ٹیلی سکول میں پہلی سے بارہویں جماعت تک کے بچوں کو تعلیم دی جارہی ہے۔