Buy website traffic cheap


دنیا کا سب سے بڑا قابلِ حل ریوبک کیوب ہانگ کانگ میں نصب

ہانگ ہانگ سٹی: ہانگ کانگ کے ایک غیرمعروف مال سے آئی ہوئی خبر اور ویڈیو کا ان دنوں بہت چرچا ہے جہاں دنیا کا سب سے بڑا اور اصلی ریوبک کیوب نصب کیا گیا ہے۔ تاہم گھمانے کے لیے خاصی کوشش کی ضرورت ہوتی ہے اور دو سے تین افراد مل کر ایک سائیڈ کو گھماپاتے ہیں۔ اس کی ایک طرف کی لمبائی اور چوڑائی 8 فٹ اور ڈھائی انچ کے برابر ہے۔

اس کی دلچسپ ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں شروع سے ریوبِک کیوب کی تعمیر کو دیکھا جاسکتا ہے۔ قریب ایک درجن سے زائد ماہرین اور انجینیئر نے مل کر اسے ڈیزائن کیا ہے۔ اس کی تیاری میں سب سے بڑا چیلنج تھا کہ مکعب کی تمام افراد اسانی سے گھوم سکیں اور ٹوٹ پھوٹ کی شکار نہ ہوں۔ اس کے لیے اندرونی اور بیرونی مکینزم کو خصوصی طور پر ہلکا پھلکا بنایا گیا ہے۔ ویڈیو کےا?خر میں ٹیم کے اراکین اس سے کھیلتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

ویڈیو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے باضابطہ طور پر جاری کی ہے جو اعتراف ہے کہ یہ کیوب اب جسامت میں ایک ریکارڈ قائم کرچکی ہے۔ نینا شاپنگ مال میں نصب اس کیوب کو اب لوگوں کی بڑی تعداد دیکھنے کے لیے آرہی ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز ایک برطانوی انجینیئر کے پاس تھا جس نے اس وقت سب سے بڑا ریوبک کیوب بنایا تھا جس کا رقبہ 6 فٹ سات انچ تھا۔