ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کے لئے دبئی سے سولویج ماسٹر منگوالیا گیا
کراچی: جہاز کو نکالنے کے لئے سولویج ماسٹر دبئی سے ٹگ کے ساتھ کل دوپہر تک کراچی پہنچے گا۔ کراچی کے ساحل پر پھنسے غیرملکی بحری جہاز کو نکالنے اور اس کی حفاظت کے لئے گزشتہ شام میری ٹائم ہیڈ کوارٹرز میں ڈیزاسٹر رسپانس سینٹر کو فعال کردیا گیا تھا، ہینگ ٹونگ 77 نامی بحری جہاز یو اے ای کی ملکیت اور سنگاپور میں رجسٹرڈ ہے، اور جہاز کو نکالنے کے لئے سولویج ماسٹر دبئی سے ٹگ کے ساتھ کل دوپہر تک پہنچے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ سولویج ماسٹر جہاز کا معائنہ کرے گا اس کے بعد آپریشن کا آغاز کیا جائے گا، آپریشن میں یو اے ای سے آنے والا ٹگ اور 3 کے پی ٹی کے ٹگ شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ساحل پر پھنسے جہاز کے ٹینک میں 118 ٹن ایندھن موجود ہے، میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے تیل رساو¿ کے ٹیر ون کی تیاریاں مکمل کرلی ہے، ٹیرون حکمتِ عملی میں تیل کے رساو¿ پر قابو پایا جاسکتا ہے، گزشتہ روز میری ٹائم اور کے پی ٹی نے جہاز کے اطراف تیل کے رساو¿ کے پیشِ نظر فلوٹیشن بوم لگائی، ممکنہ تیل کے رساو¿ کو روکنے کیلئے تیل سازکمپنیوں کے فلوٹیشن بوم کو بھی اسٹینڈبائی رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب کراچی کے ساحل پر پھنسے غیرملکی بحری جہاز کو نکالنے کے لئے ڈپٹی چیف نیول اسٹاف (آپریشنز)کی سربراہی میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوگا، جس میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، کے پی ٹی، این ڈی ایم اے، کوسٹ گارڈز اور دیگر اداروں کے افسران شریک ہوں گے