Buy website traffic cheap

Sonu-Sood

سونو سود کا افغانستان کے ساتھ اظہار یکجہتی

ممبئی: بھارتی اداکار سونو سود نے دنیا بھر سے درخواست کی ہے کہ بے روزگار اور بے گھر ہونے والے افغانیوں کےساتھ اظہار یکجہتی کی جائے۔

بالی ووڈ اداکار سونو سود نے افغانستان کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے حالیہ صورتحال اور بحران سے متاثرہ بے گھر افغانیوں کے لیے آواز بلند کی ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا دنیا بے گھر ہونے والے ہر افغان خاندان کو روزگار اور اچھی زندگی دے کر افغانستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے افغانستان میں رہنے والے بھارتی شہریوں کے لیے بھی فکرمندی کا اظہار کیا اور لکھا وہ تمام ہندوستانی جو ساری زندگی افغانستان میں رہے اور اب بے گھر ہیں انہیں ہماری ضرورت ہے۔