Buy website traffic cheap

آغا سراج درانی

سپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتارکرلیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنما اور سندھ اسمبلی کے سپیکر آغا سراج درانی کو نیب کراچی نے گرفتار کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نیب کراچی کی جانب سے سندھ اسمبلی کے سپیکر آغا سراج درانی کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کیے گئے تھے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے جس پر نیب کی جانب سے گرفتار ی کیلئے وارنٹ جاری کرنے کیلئے چیئرمین نیب کو خط لکھا گیا ۔چیئرمین نیب نے آغاسراج درانی کی گرفتاری کیلئے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دیئے جس کے بعد نیب کراچی کی ٹیم نے نیب راولپنڈی کی مدد سے انہیں اسلام آباد سے گرفتار کر لیاہے ۔