Buy website traffic cheap


پاکستان کا خلیجی ممالک سے ترسیلات زر 53 فیصد سے زیادہ ہے، سٹیٹ بینک

اسلام آباد ( ماینٹرنگ ڈیسک) پاکستان مجموعی ترسیلات زرع کا 93 فیصد حصہ 10 ممالک سے وصول کرتا ہے۔

خلیجی ممالک سے موصول ہونے والی ترسیلات زر کا حصہ 53 فیصد سے زیادہ ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ترسیلات زر بھیجے والے ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر خلیجی ممالک وغیرہ شامل ہیں۔

پاکستان موصول ہونے والی مجموعی ترسیلات زر کا 93 فیصد حصہ ان ممالک سے وصول کرتا ہے جبکہ خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانی برادری ایک سال کے دوران مجموعی ترسیلات کے 53 فیصد کے مساوی رقوم پاکستان بھیجتی ہے۔

اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کے باعث عالمی سطح پر کاروباری مندی کی وجہ سے ترسیلات زر کی وصولی میں کمی کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے نتیجہ میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں جنوری تا مارچ 2020ء کے دوران امریکا اور برطانیہ کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں بالترتیب 4.8 اور 2 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

اسی طرح تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی وجہ سے خلیجی ریاستوں کی معیشت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے ترسیلات زر میں کمی کا خدشہ ہے۔