Buy website traffic cheap


الٹے قدموں چلنے سے مختصرمدتی یادداشت بہترہوتی ہے، ماہرین

لاہور (ویب ڈیسک )اگرآپ اپنی مختصرمدتی یادداشت (شارٹ ٹرم میموری) بہتر کرنا چاہتے ہیں تو کچھ دیرالٹے قدم چلنے کی مشق روزانہ کی بنیاد پرکرنا ہوگی۔یونیورسٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ کھڑے رہنے یا آگے بڑھنے والے افراد کے مقابلے میں اگر کچھ میٹر تک الٹا چلا جائے تو اس سے بہت کم وقت میں حافظہ بہتر ہوتا ہے اس کے لیے ماہرین نے ایک دلچسپ تجربہ کیا۔اس تجربے میں 114 رضا کاروں کو ایک ایسی ویڈیو دکھائی گئی جس میں ایک خاتون کا بیگ چوری کرلیا جاتا ہے۔ پہلے تمام رضا کاروں نے یہ ویڈیو دیکھی اور اس کے بعد انہیں ایک سڑک پر لایا گیا۔شرکا کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا، ایک کو کھڑا رہنے کو کہا گیا، دوسروں کو کچھ دیر آگے چلنے کا کہا گیا اور تیسرے گروہ کو الٹے قدموں پیچھے چلنے کا کہا گیا۔ اس کے بعد سب کو ایک سوال نامہ دیا گیا جس میں ویڈیو کے بارے میں 20 سوالات پوچھے گئے تھے۔ ان میں سے جن افراد نے الٹے قدموں چلنے کی مشق کی تھی انہوں نے آگے چلنے اور کھڑے رہنے والے افراد کے مقابلے میں دو سوالات کے جوابات زیادہ دئیے۔