Buy website traffic cheap


اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس میں 1800 سے زائد پوائنٹس کی کمی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی ہے اور پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس میں 1800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروباری سرگرمیوں کے آغاز سے ہی فروخت کا رجحان غالب تھا، کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس 41 ہزار 186 پر موجود تھا لیکن پھر انڈیکس میں 1800 پوائنٹس کی کمی کے بعد 39 ہزار 300 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

دوسری جانب کے ایس ای 30 ، آل شیئرز انڈیکس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی واضح کمی دیکھی گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کورونا وبا کی دوسری لہر کے باعث کئی ملکوں میں پابندیوں کے بعد بین الاقوامی مارکیٹیوں میں مندی اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کا نتیجہ ہے۔