Buy website traffic cheap

سٹاک

سٹاک مارکیٹ تین سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان سٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں شدید مندی کا رحجان جاری ہے اورتازہ ترین اطلاعات کے مطابق مارکیٹ گزشتہ تین سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے. پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مندی دیکھنے میں آرہی ہے اور کاروباری بے یقینی کی صورتحال سے دوچار ہیں۔کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 37 ہزار 853 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی تھی جو کچھ ہی دیر بعد شدید مندی کا شکار ہوگئی اور انڈیکس میں پانچ سو سے زائد پوائنٹس کمی دیکھی گئی۔مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک سٹاک مارکیٹ 37 ہزار 350 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی تھی جو کہ گزشتہ تین سال کی کم ترین سطح ہے۔کاروبار کے پہلے سیشنز میں 42,177,360 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 1,925,535,665 پاکستانی روپے رہی۔گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار رہی اور 100 انڈیکس 364 پوائنٹس کمی کے بعد 37 ہزار 853 پوائنٹس پر بند ہوا۔سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے ملا جلا رحجان دیکھنے میں آیا اور کاروباری حضرات محتاط رہے۔