Buy website traffic cheap


کاروباری ہفتے کے دوران 3 ہزار 512 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (ماینٹرنگ ڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوران تیزی۔

کاروباری ہفتے کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں تین ہزار پانچ سو بارہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران تیزی رہی۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ 28ہزار 109 سے شروع ہوکر 31ہزار 621 پر بند ہوا۔

ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 3ہزار 512 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ تیزی کے باعث انڈیکس میں 12عشاریہ 49فیصد اضافہ ایکارڈ کیا گیا۔

سرمایہ کاروں کوکاروباری ہفتے میں 542ارب کا فائدہ ہوا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروباری ہفتے کے اختتام پر 6016 ارب روپے ہوگئی۔