Buy website traffic cheap

Street Child Football Cup: Pakistani team reached the final

سٹریٹ چائلڈ فٹبال کپ: پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

اوسلو: پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔قومی ٹیم نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں ناروے کے کلب بریمینس کو 0-2 گولز سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔پاکستان کی جانب سے پہلے ہاف میں عبدالوھاب نے پہلا گول کیا جبکہ دوسرے ہاف میں عابد علی نے دوسرا گول کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔قومی ٹیم کی کامیابی پر ناروے میں مقیم پاکستانیوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منایا۔یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم نے سینڈویکن کلب کے خلاف دو صفر سے فتح حاصل کرکے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔