Buy website traffic cheap


کامیابی کیلئے اچھی فارمنس کی ضرورت ہوتی ہے، حرا مانی

کراچی: معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ کامیاب ہونے کے لیے کسی سہارے کی نہیں بلکہ اچھی پرفارمنس کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایک انٹرویو میں حرا مانی نے کہا کہ شوبز میں کامیابی کیلئے محنت اور سوچ سمجھ کر کردار قبول کیا ہے۔

حرا مانی نے کہا کہ شوبز میں کامیابی کیلئے کسی سہارے کی نہیں بلکہ اچھی پرفارمنس کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ظاہری شکل و صورت پلس پوائنٹ رکھتی ہے تاہم کردار ہی ہوتا ہے جو سالوں لوگوں کے دلوں میں یاد رہتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں حرا مانی نے کہا کہ میں انڈسٹری کی ایک واحد اداکارہ ہوں جو ماں بننے کے بعد ہیروئن بنی اور میرے مداح میری پرفارمنس کی بنا پر مجھے پسند کر رہے ہیں۔