Buy website traffic cheap


سورج جیسی توانائی زمین پر پیدا کرنے کیلئے نیوکلیئر فیوڑن کا کامیاب تجربہ

لندن : تیل ، گیس اور کوئلے سے جان چھوٹنے کی امید پیدا ہو گئی۔ سورج جیسی توانائی زمین پر پیدا کرنے کیلئے نیوکلیئر فیوڑن کا کامیاب تجربہ کیا گیا پہلی بار ایٹم کو توڑنے کے بجائے انہیں جوڑ کر توانائی پیدا کی گئی‘یورپ سے 48 ہزار سے زائد سائنسدانوں نے تجربے میں حصہ لیا ۔
جوائنٹ یورپی ٹورس لیبارٹری نے تجرباتی طور پر 59 میگا جولزتوانائی پیدا کی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلی بار ایٹم کو توڑنے کے بجائے انہیں جوڑ کر توانائی پیدا کی گئی۔

برطانوی سائنسدانوں کی عملی نیوکلیئر فیوڑن کی تیاری میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ یورپ سے 48 ہزار سے زائد سائنسدانوں نے تجربے میں حصہ لیا ہے۔جوائنٹ یورپی ٹورس لیبارٹری نے تجرباتی طور پر 59 میگا جولزتوانائی پیدا کی۔

برطانوی اٹامک انرجی اتھارٹی کے مطابق مستقبل میں زمین پر سستی اور صاف توانائی کی تیاری ممکن ہو سکے گی۔توانائی کے لیے دو ایٹمز کو جوڑنے کیلئے مگنیٹک فیلڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔