Buy website traffic cheap

Successful representatives took oath in local body elections of Sindh

سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب نمائندوں نے حلف اٹھالیا

کراچی سمیت سندھ کے 30 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دونوں مرحلوں اور ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے بلدیاتی نمائندوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔کراچی سمیت سندھ کے30 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے نمائندوں کی تقاریب حلف برداری ہوئیں۔کراچی کی 246 یونین کمیٹیوں میں سے 239 یو سی چیئرمین، وائس چیئرمین اور وارڈ ممبرز کی حلف برداری ہوئی۔تقریبات کے لیے مختلف مقامات مخصوص کیے گئے تھے، الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر مقرر کیا تھا جنہوں نے بلدیاتی نمائندوں سے حلف لیا۔پی ٹی آئی کے تمام اراکین کے حلف اٹھانے سے جماعت اسلامی کی پوزیشن مستحکم ہوجائے گی بصورت دیگر پیپلز پارٹی کا امیدوار میئر کے لیے مضبوط ثابت ہوگا۔تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی اور دوسرے مرحلے میں یو سی چیئرمین منتخب ہونے والے فردوس شمیم نقوی اس وقت سکھر جیل میں ہیں، ان کی حلف برداری ضلع شرقی کراچی میں 3 بجے شیڈول ہے۔اسی طرح سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی میونسپل کارپوریشن، ٹاو¿ن کونسل، ضلع کونسل، ڈسٹرکٹ کونسل اور یونین کونسل کے تمام بلدیاتی نمائندوں کے لیے مختلف مقامات پر حلف برداری کی تقریبات ہوئیں۔