Buy website traffic cheap


لاہور، چینی کی قیمت میں پھر اضافہ

لاہور میں چینی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق تھوک مارکیٹ میں 100 کلو بوری 85 سے بڑھ کر 8 سو روپے ہوگئی ہے جبکہ پرچون میں چینی کی قیمت 92 سے 95 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

دوسری جانب شہریوں کی جانب سے شکوہ کیا جا رہا ہے کہ حکومتی پرائس کنٹرول کمیٹیاں ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ نئی چینی مارکیٹ میں آنے کے باوجود اضافہ سمجھ سے بالاہے جبکہ شوگر ڈیلرز کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان نے چینی کی سپلائی کم کی جس سے قلت ہوئی ہے۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن ذرائع کے مطابق شوگر ملز کو کسان گنا منہگا فروخت کر رہے ہیں، گنا 200 کی بجائے 300 روپے من مل رہا ہے۔