Buy website traffic cheap


افغانستان میں خود کش بم دھماکے میں 30 طلبا ہلاک، 60 زخمی

کابل: افغانستان کے صوبے لوگر میں خودکش بمبار نے بارود سے بھرے ٹرک کو گیسٹ ہاﺅس سے اس وقت ٹکرا دیا جب وہاں مسافر روزہ افطار کر رہے تھے جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے لوگر میں خودکش بمبار نے بارود سے بھرے ٹرک کو گیسٹ ہاﺅس سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے زیادہ تر طلبا تھے جو یونیورسٹی کا انٹری ٹیسٹ دینے آئے تھے۔

ٹرک کے ڈرائیور نے اندر داخل ہونے سے قبل سیکیورٹی اہلکاروں کو بتایا کہ وہ ایک این جی او سے تعلق رکھتا ہے اور طلبا کے لیے سامان لایا ہے۔ اندر داخل ہوتے ہی ٹرک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
خودکش دھماکا اس وقت کیا گیا جب گیسٹ ہاﺅس میں طلبا افطار کر رہے تھے۔ خودکش دھماکے کا شکار ہونے والا یہ سرکاری مہمان خانہ غربا، مسافروں اور طلبا کو مفت فراہم کیا جاتا ہے۔

خودکش دھماکے سے گیسٹ ہاو?س کی عمارت زمین بوس ہوگئی اور مسافر ملنے تلے دب گئے۔ مسافروں میں زیادہ تر طلبا تھے جب کہ کچھ سیکیورٹی اہلکار بھی وہاں ٹھہرے ہوئے تھے۔ دھماکے سے ا?س پاس کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔