Buy website traffic cheap

Summary of drug price increase sent to Govt

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال

اسلام آباد: ملک میں ضروری ادویات کی عدم دستیابی کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عدم دستیاب دواو¿ں کی ترجیحی بنیادوں پر رجسٹریشن کی جائے گی اور 200 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔ماہرین امراض قلب کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اس وقت کئی ضروری اور جان بچانے والی دوائیں دستیاب نہیں، ملک میں اس وقت انجیو گرافی میں استعمال ہونے والی ڈائی کی بھی قلت ہے۔ماہرین کے مطابق اصلی دواو¿ں کی عدم موجودگی کے باعث جعلی اور سمگلڈ دوائیں سپلائی کی جارہی ہیں، دماغی اور اعصابی نظام کے علاج کی کئی ضروری دوائیں بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔