Buy website traffic cheap

Sunny Leone steps up to help

بالی وڈ اداکارہ سنی لیون کورونا میں غریبوں کی مدد کیلئے میدان میں آ گئیں

ممبئی:بالی ووڈ اداکار سنی لیون کورونا میں غریبوں کی مدد کیلئے میدان میں آگئیں۔

بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کی ہلاکت خیزی جاری ہے اور ایسے میں کئی نامور اداکار بھی ضرورت مندوں کی مدد کیلئے سامنے آئے ہیں۔

سونو سود، سلمان خان، اکشے کمار، اجے دیوگن اور امیتابھ بچن کے بعد اب سنی لیون بھی میدان میں آگئی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے شوہر ڈینیئل ویبر کے ہمراہ کھانے اور پھل فروٹوں سے بھرا ہوا ٹرک ضرورتمندوں میں تقسیم کیا۔

اداکارہ نے ممبئی کے علاقے باندرہ میں غربا کے درمیان خود فوڈ پیکٹس اور پھل تقسیم کیے ۔ اس دوران کئی افراد نے اداکارہ کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔