Buy website traffic cheap

سپرکمپیوٹرز

دنیاکے 500 تیزترین سپرکمپیوٹرزکی فہرست جاری، یہ سپرکمپیوٹرزکن ممالک کے پاس ہیں، اہم تفصیلات جانیے

لاہور(ویب ڈیسک): دنیا کے 500 تیزترین سپرکمپیوٹرزکی فہرست جاری کردی گئی ہے . یہ فہرست ہرسال دوبارشائع کی جاتی ہے. اس فہرست کے مطابق سپرکمپیوٹرزکے حوالے سے امریکہ پہلے اورچین تیسرے نمبرہے. اگردنیا کے ٹاپ ٹین سپرکمپیوٹرزکی بات کی جائے تو اس فہرست میں پانچ امریکی سپرکمپیوٹرزشامل ہیں. پہلے 500 سپرکمپیوٹرزمیں سے 227 چین کے پاس اور 109 امریکہ کے پاس ہیں. دنیا کا تیزترین سپرکمپیوٹرامریکہ کا کانفرنس ہے جو ایک سیکنڈ میں 2لاکھ ٹریلین کیلکولیشنز کرسکتاہے دوسرے نمبربھی امریکی سپرکمپیوٹرسیئرا ہے یہ دونوں کمپیوٹرخود ساختہ ہیں. جبکہ تیسرے اورچوتھے نمبرپرچین کے سپرکمپیوٹرزہیں. یادرہے کہ پہلے اس فہرست میں چینی سپرکیمپوٹرپہلے نمبرپرتھا. سوئٹزرلینڈ ، جرمنی اورجاپان کے کمپیوٹرزبھی اس فہرست میں شامل ہیں.