Buy website traffic cheap


سازشی نظریات کے حامیوں نے یورپ میں 5 جی ٹاور نذرِ آتش کردیئے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پوری دنیا میں سازشی نظریات والے یہ جھوٹی خبریں پھیلارہے ہیں کہ فائیو جی موبائل نیٹ ورک ٹاور کورونا وائرس کے غیرمعمولی پھیلاؤ کی وجہ ہے۔ اس کےبعد برطانیہ اور کئی یورپی ممالک سے فائیوجی ٹاور جلانے اور انہیں نقصان پہنچانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

تازہ ترین واقعے میں ہالینڈ کے ایک شہر میں ایک شخص نے ایک ٹاور کو آتشگیر مادے سے بھسم کرنے کی کوشش کی ۔ اس سے قبل گزشتہ کئی ہفتوں سے یورپ اور برطانیہ میں سیل فون ٹاوروں کو آگ لگانے کی کوششیں کی گئی ہیں۔

اس کے بعد ان تمام ممالک میں فائیو جی ٹاوروں کی نگرانی شروع کردی گئی ہے اور معاملات کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے۔ دوسری جانب خود کمپنیوں نے بھی ایک مہم کےذریعے اس تصور کو غلط ثابت کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ اس پر برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس کے سربراہ سٹیفن پووِس نے کہا ہے کہ وہ سخت رنج میں ہیں کیونکہ صحت کےلحاظ ایک ہنگامی صورتحال ہے اور اس میں انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

صرف برطانیہ میں کم سے کم 50 واقعات ایسے ہوئے ہیں جن میں ٹاوروں کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی ہے اور انہیں نقصان پہنچایا گیا ہے اور اس سے وابستہ عملے پر 80 سے زائد حملے کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہالینڈ میں فائیو جی کے 16 عدد ٹاوروں کو آگ لگائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آئرلینڈ، قبرص اور بیلجیئم میں بھی ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں۔