Buy website traffic cheap

سرجری

سرجری کے دوران خاتون کے پیٹ سے 2000 کنکریاں برآمد

لاہور(ویب ڈیسک ) چین میں ڈاکٹروں نےایک خاتون کے پیٹ سے سرجری کے دوران 2000 کنکریاں برآمد کی گئی ہیں۔ یہ تمام کنکریاں اس کی غذا کے ذریعے جسم میں داخل ہوئیں اور جسم میں چربی کا حصہ بنتی گئیں۔ یہ واقعہ چین کے شہر گویبانگ شہر کے قویچو علاقے میں سامنے آیا جب ڈاکٹروں نے وان نامی ایک خاتون کو پیٹ میں شدید تکلیف کی شکایت کے بعد اسپتال میں معائنے کے عمل سے گذرا۔ ڈاکٹروں نے دیکھا کہ خاتون کا پیٹ غیرمعمولی حد تک پھولا ہوا ہے۔ ڈاکٹروں‌نے جسم میں مختلف سائز کی دو ہزار کنکریاں برآمد کی گئیں۔ ان میں سے بعض صفر اعشاریہ 8 سینٹی میٹر تک تھیں۔ خیال رہے کہ پیٹ سے بڑی تعداد میں کنکریوں کے ملنے کا یہ پہلا موقع نہیں۔ اس سے قبل بھی چین اور بھارت میں اس طرح کے کئی کیسز سامنے آچکے ہیں۔

زیادہ سردی لگنا کن خطرناک بیماریوں کی علامت
لاہور(ویب ڈیسک ) موسم سرما میں سردی لگنا تو معمولی کی بات ہے مگربعض لوگوں بالخصوص خواتین کو زیادہ سردی محسوس ہوتی ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر سردی زیادہ لگے تو وہ کئی جسمانی عوارض کی علامت ہو سکتی ہے۔ یہ سائنسی تحقیق “Healthywomen ” میں شائع کی گئی ہے۔ اس میں یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ مردوں کی نسبت خواتین کو سردی کا زیادہ احساس ہوتا ہے۔ زیادہ سردی لگنے کے درج ذیل اسباب وعوامل ہوسکتے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں۔

1- وزن کی کمی
ماہرین نے بتا یا ہے کہ جب انسانی جسم کا وزن کم ہونا شروع ہوتا ہے تو ایسے شخص کو سردی کا زیادہ احساس ہوتا ہے۔ جسم میں وزن کی کمی خوراک کی کمی کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے-
2- تھائی رائیڈ کی علامت
جسم کو زیادہ سردی لگنے کی ایک وجہ تھائی رائیڈ کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔
3- جسم میں آئرن کی کمی
جسم میں آئرن کی کمی بھی سردی لگنے کا موجب ہے- ماہرین نے بتایا ہے کہ جب انسانی جسم میں آئرن کی کمی ہوتی ہے تو اس وجہ سے انسان کو سردی بھی زیادہ لگتی ہے – جو بہت خطرناک ہے –
4- خون کے دور کا متاثر ہوںا
ماہرین نے بتایا ہے کہ انسانی جسم میں جب خون کا دور متاثر ہوتا ہے تو اس کو سردی زیادہ لگتی ہے –
5- نیند کی کمی
ماہرین نے انسانی جسم کو زیادہ سردی لگنے ایک اور وجہ نیند بتائی ہے نیند انسان کی اہم ضرورت ہے اگر انسان اس کو پورا نہیں کرتا تو سردی لگنے کے علاوہ جسم کو بہت نقصان ہوتا ہے – ماہرین نے بتایا ہے کہ کم سے کم دن میں 6 گھنٹے ضرور نیند پوری کرنی چاہیے –
6- پانی کم پینا
ماہرین نے بتایا کہ جب انسان پانی کم پیتا ہے تو اس کو سردی زیادہ لگتی ہے کیونکہ انسانی جسم میں 70 فیصد پانی ہوتا ہے جس کی کمی خطرناک ہوسکتی ہے اور انسان سردی لگنے کے علاوہ اس وجہ سے بہت سی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتا ہے –
7- وٹامن B12 کی کمی
ماہرین نے سردی لگنے کی وجہ جسم میں وٹامن B12 کی کمی کو بتایا ہے – جس کا علاج آپ کے ڈاکٹر پر انحصار کرتا ہے کہ وہ کون سا سپلمنٹ آپ کے لیئے منتخب کریگا یا کون سا انجکشن کتنی مدت کیلئے آپ کو تجویز کریگا۔