Buy website traffic cheap


سوئٹزرلینڈ ،نقاب پر پابندی سے متعلق ریفرنڈم، پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

برن(8 مارچ 2021 )سوئس باشندوں نے عوامی سطح پر مسلم خواتین کے نقاب پہننے پر بابندی سے متعلق ایک ریفرنڈم میں اس مجوزہ پابندی کے حق میں ووٹ دیا، برن میں ایک حکومتی اعلان میں بتایا گیا کہ معمولی اکثریت یعنی 51.2فیصد ووٹروں نے نقاب پر پابندی کے حق میں ووٹ دیا۔

عالمی مےڈےا کے مطابق نتائج کی روشنی میں برن حکومت نے یورپی یونین کے ممبر ممالک فرانس، بیلجیم، آسٹریا اور ڈنمارک کی طرح اپنے ہاں مسلم خواتین کی طرف سے عوامی مقامات پر نقاب یا برقعے کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے

نقاب پر پابندی کا مطالبہ سوئٹزرلینڈ کی دائیں بازو کی قدامت پسند سیاسی جماعت ایگرکِنگر کمیٹی نے کیا تھا، جو سوئس پیپلز پارٹی سے نظریاتی قربت کی حامل سمجھی جاتی ہے۔