Buy website traffic cheap


ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم’’ریمبو: لاسٹ بلڈ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری

لاہور(ویب ڈیسک) معروف امریکی اداکار سلویسٹر سٹالون کی طویل عرصے کے بعد سلور سکرین پر واپسی ہوگئی اور ان کی آنے والی ایکشن فلم ’’ریمبو:لاسٹ بلڈ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق : نئی فلم کے ٹریلر کے ساتھ ہی چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ یہ اس کامیاب فلم سیریز کی آخری فلم ہوگی جو 2019 میں ریلیز کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ ریمبو:لاسٹ بلڈ شہرہ آفاق فلم ریمبو سیریز کی 5 ویں فلم ہے۔ پہلی فلم فرسٹ بلڈ کے نام سے 1982 میں ریلیز ہوئی تھی۔ سلویسٹر سٹالون نے بڑھتی عمر کے باعث فلموں میں کام سے معذرت کرلی تھی تاہم اب وہ دوبارہ ایکشن میں دکھائی دینگے۔