America

امریکہ سے معاہدے پر عمل کیلئے پرعزم ہیں:افغان طالبان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم امریکا سے تاریخی معاہدے پر عمل کے لیے پرعزم ہے۔ غیرملکی ایجنسی کے مطابق رمضان المبارک کے اختتام پر اپنے پیغام میں ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے یہ بھی کہا کہ امریکا اور دوسرے فریق بھی افغانستان میں امن […]

آکسفورڈ میں کورونا ویکسین کی آزمائش ناکام

آکسفورڈ یونیورسٹی میں جاری کورونا ویکسین کی آزمائش ناکام ہوگئی جب کہ امریکی کمپنی موڈرینا نے تجرباتی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی میں جاری کورونا ویکسین کی آزمائش ناکام ہوگئی ہے، تجرباتی بنیاد پر ویکسین 6 بندروں کو دی گئی لیکن ان بندروں میں بھی کورونا وائرس اس مقدا ر میں […]

امریکا میں پاکستانی نژاد نو عمر لڑکی کیلئے اعزاز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی وبا کورونا سے نمٹنے والے فرنٹ لائن فائٹرز کو بسکٹس عطیہ کرنے والی پاکستانی نژاد نوعمر لیلیٰ خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں اعزاز سے نوازا۔ امریکا میں کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے ہیروز کو سراہنے کے لیے سرکاری طور پر ایک تقریب منعقد کی گئی […]

دنیا وہ دیکھنا شروع ہوگئی جو عمران خان دیکھ رہے تھے:اسد عمر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں کورونا کے مسئلے پر اجلاس ہوا جس میں حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے ایک دوسرے پر تنقید کا سلسلہ آج جاری رہا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئرپرسن کے رکن امجد علی خان کی زیر صدارت ہوا۔وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ […]

پاکستان جلد کورونا کی دوا کی تیاری شروع کر دیگا:ظفر مرزا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے علاج میں مؤثر دوا ’رمڈیسیویر‘ کی تیاری پاکستان میں چند ہفتوں میں شروع ہو جائے گی جس کی قیمت کم سے کم رکھنے کی کوشش کریں گے۔ امریکا کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی […]

ٹرمپ نے دوبارہ چین سے تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دے دی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر چین سے تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ چین نے کورونا وبا سے متعلق درست معلومات فراہم نہ کیں تو وہ اس سے تعلقات ختم کر دیں گے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران […]

ایرانی بحریہ نے میزائل مار کر اپنا ہی جہاز ڈبودیا،40 فوجی ہلاک

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)خلیج عرب میں ایران فوج کی جنگی مشقوں کے دوران میزائل لگنے سے 40 ایرانی فوجی ہلاک ہوگئے۔ عرب نیوز کے مطابق خلیج عرب میں جاسک کے ساحل قریب ایرانی فوج کی جنگی مشقوں کے دوران جنگی بیڑے سے غلطی سے میزائل فائر ہوگیا جو ایرانی نیوی کی کشتی کنارک کو جا لگا جس […]

امریکہ سے پاکستانیوں کو لیکر پہلی خصوصی پرواز اسلام آباد روانہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پہلی خصوصی پرواز پاکستان کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ قومی ائیر لائن کی خصوصی پرواز پی کے 8722 کے ذریعے 200 پاکستانیوں کو واشنگٹن سے اسلام آباد لایا جا رہا ہے۔مسافروں کی روانگی کے وقت پاکستان […]

احساس کیش پروگرام،امریکا کی جانب سے 50 لاکھ ڈالر کی امداد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی جانب سے احساس کیش پروگرام کے تحت 50 لاکھ ڈالر کی امداد مہیا کی جا رہی ہے۔ پاکستان میں امریکا کے سفیر پال جانز نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ پاکستان اور امریکا مل کر کورونا وائرس کو شکست دیں گے۔ دونوں ممالک کی شراکت داری وائرس کی روک تھام […]

جاپان،’ریمیڈی سیور‘ کو کورونا علاج کیلئے استعمال کرنے کی اجازت

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان نےاینٹی وائرل دوا ریمیڈی سیور (Remdesivir)کو کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کی اجازت دے دی۔ جاپان کی وزارت صحت کے ایک عہدیدار کے مطابق ریمیڈی سیور کو غیر معمولی اقدامات کے تحت منظور کیا گیا اور یہ کورونا مریضوں کے علاج کے لیے جاپان کی پہلی منظورکردہ دوا ہے۔ […]