Chief Minister

وزیراعلیٰ پنجاب کی غیر ضروری اخراجات میں کمی کی ہدایت

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آئندہ مالی سال میں غیر ضروری اخراجات میں مزید کمی کی ہدایت کردی،وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا ہے کہ کورونا وبا کے باعث انتہائی غیر معمولی حالات کا سامنا ہے ،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترجیحات کو فوکس کرنا ضروری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی […]

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنا کورونا ٹسٹ کرالیا۔ صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد فوری طور پر اپنا کورونا ٹسٹ کرایا جو منفی آیا۔

کورونا کے حوالے سے کچھ فیصلے غلط بھی ہوسکتے ہیں:مراد علی شاہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے کورونا کے حوالے سے کافی فیصلے کیے ہیں، ہو سکتا ہے اس میں کچھ غلط ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سکھر کمشنر آفس میں کورونا کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا ناصر شاہ، امتیاز شیخ اور […]

عوام کی زندگیوں کا تحفظ پہلی ترجیح ہے: عثمان بزدار

لاہور(نمائندہ آفتاب)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں صرف کم رسک والی انڈسٹریز کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ عوام کی زندگیوں کا تحفظ پہلی ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور، شیخوپورہ اور گردونواح کے شہروں کا فضائی دورہ کرتے ہوئے مارکیٹوں اور کمرشل سینٹرز کی بندش کا مشاہدہ […]

کراچی،کورونا کی روک تھام کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس میں خصوصی آپریشن سیل قائم

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت سندھ نے عالمگیر وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں خصوصی آپریشن سیل قائم کر دیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی آپریشن سیل وزیراعلیٰ ہاؤس میں قائم کیا گیا ہے جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 10 ماہرین شامل ہیں۔صوبائی حکومت […]

وزیراعلیٰ سندھ کی وزیراعظم کو لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتے توسیع کی تجویز

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتے توسیع کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کو دوبارہ کھڑا کرسکتے ہیں مگر انسان کو دوبارہ زندگی نہیں دے سکتے، وزیراعظم لاک ڈاؤن توسیع پر قومی اتفاق رائے سے آگے بڑھ کر اعلان کریں۔ وزیراعلی […]

سندھ میں دنیا کی سب سے زیادہ اوسط شرح سے کورونا کیسز آگئے:وزیراعلیٰ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں دنیا کی سب سے زیادہ اوسط شرح سے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ بات انتہائی تشویش ناک ہے کہ آج کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے […]

کورونا کو شکست دینے کیلئے عوام حکومت کا ساتھ دیں:وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد کر کے کورونا کو شکست دیں۔ سندھ میں کورونا کی صورتحال سے متعلق اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 586 افراد کے ٹیسٹ کئے، جن میں 86 […]

وزیراعلیٰ سندھ کی ایک ہی خاندان کے 7 افراد میں کورونا کی تصدیق

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو کورونا ہوگیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام کو وڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مجھے جس چیز کا ڈر تھا آج افسوس کے ساتھ وہ ہی ہوگیا، ایک ہی خاندان کے سات […]

سندھ حکومت کا کم یونٹ والے بجلی اور گیس بل معاف کرنے کا فیصلہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت سندھ نے کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے تحت کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کا مسودہ تیار کرلیا ہے، محکمہ قانون سندھ آرڈیننس کا مسودہ گورنر کو منظوری کے لیے ارسال کرے گا۔ مسودہ […]