country

آج سے ملک بھر میں نادرا دفاتر عوام کیلئے کھول دیے گئے

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاک ڈاؤن کے باعث ملک بھر میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے بند رہنے والے دفاتر آج سے عوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ نادرا ہدایت کے مطابق دفاتر پیر سے جمعرات صبح 10 سے دوپہر 4 بجے تک کھلے رہیں گے اور جمعے کو دفتری اوقات صبح 10 سے […]

این ڈی ایم کی جانب سے ہسپتالوں کو 40 لاکھ ماسکس کی فراہمی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اب تک ملک بھر کے ہسپتالوں کو مجموعی طور پر 40 لاکھ سے زائد ماسکس اور 9 لاکھ 55 ہزار سے زائد حفاظتی سوٹس بھجوائے جاچکے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے اعدادوشمار کے مطابق این ڈی ایم اے نے 4 مراحل میں چاروں صوبوں سمیت […]

بھارت میں لاک ڈاؤن مزید 18 مئی تک کردیا گیا

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں کورونا وائرس کے باعث نافذ طویل لاک ڈاؤن میں 4 مئی کے بعد سے مزید 2 ہفتے کے لیے توسیع کا اعلان کردیا گیا۔ بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد 24 مارچ کو ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا جس میں اب ایک […]

ملک بھر میں ایل پی جی 20 روپے فی کلو مہنگی کردی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں ایل پی جی 20 روپے فی کلو مہنگی کردی گئی۔ اوگرا نے مئی 2020 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق گھریلو سلنڈ 256روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں 983روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ملک بھر میں ایل پی جی 90 روپے […]

مصر میں 3 ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی گئی

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے ملک بھر میں 3 ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ مصر کے خبر رساں ادارے کے مطابق صدر عبدلفتاح السیسی نے کورونا وائرس کے باعث ملک کو در پیش صحت عامہ اور سیاسی بحران کی وجہ سے امن و امان کی مخدوش حالت کے پیش نظر […]

نیوزی لینڈ کورونا کو شکست دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

آکلینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوششیں رنگ لانے لگیں ہیں اور نیوزی لینڈ وبا کو شکست دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پریس بریفنگ میں کورونا وائرس پر فتح حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ […]

ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی سٹورز غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا اعلان

لاہور(کامرس ڈیسک)صدرآل پاکستان ورکرز یونین یوٹیلٹی سٹورز سید عارف شاہ نے مطالبات پورے نہ ہونے پر آج سے ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی سٹورز غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز منیجنگ ڈائریکٹر اور چیئرمین یوٹیلٹی سٹورز سے آل پاکستان ورکرز یونین یوٹیلٹی سٹورز کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔صدر آل […]

پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 11 ہزار 155 ہوگئی

لاہور(نمائندہ آفتاب)ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 11 ہزار 155 ہوگئی ہے جب کہ یہ وائرس اب تک 237 افراد کی جان لے چکا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے 642 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس […]

بھارت صرف اپنے ملک کی اقلیتوں کی فکر کرے:عائشہ فاروقی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ بھارت کسی اور کی فکر کرنے کے بجائے اپنے ملک میں اقلیتوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا الزام مسلمانو ں پر عائد کرنے کی سازشی مہم پر ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے ردعمل میں […]