Deaths

افغانستان میں دھماکہ،ہسپتال پر حملہ، بڑی تعداد میں ہلاکتیں

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں نماز جنازہ کے دوران دھماکے اور ایک میٹرنٹی ہسپتال پر حملے میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ مشرقی افغان صوبے ننگر ہار میں ایک پولیس افسر کے جنازے کے دوران کیا گیا جبکہ ہسپتال پر حملہ افغان دارالحکومت کابل میں کیاگیا ہے جہاں مسلح […]

پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد بھی کورونا وائرس میں مبتلا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران قرنطینہ مراکز اور ہسپتالوں کے دورے کرتا رہا، کھانسی اور بخار کی علامات کے باعث کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی نے […]

شوکت خاتم کے لیکچرار ڈاکٹر طارق کورونا کی وجہ سے انتقال کر گئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں مقیم معروف کینسر سپیشلسٹ ڈاکٹر طارق شفیع کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر طارق شفیع کورونا سے متاثر تھے اور لندن کے سینٹ تھامس ہسپتال لندن میں زیر علاج تھے تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور ڈاکٹر طارق شفیع کے اہلخانہ نے بھی ان کی […]

کورونا،سندھ میں اموات اور نئے کیسز بڑھ رہے ہیں:مراد علی شاہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ لاک ڈاؤن سے فائدہ ہوا ہے لیکن صوبے میں اموات کی شرح اور نئے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ویڈیو لنک کے ذریعے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے اجلاس میں شرکت کی جس میں وزیر صحت عذرا پیچوہو، وزیر توانائی امتیاز شیخ، وزیر اطلاعات […]

سندھ حکومت کا پی اے ایف میوزیم کو بھی آئسولیشن سینٹر بنانےکا فیصلہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے ایکسپو سینٹر کے بعد پاکستان ائیر فورس (پی اے ایف) میوزیم کراچی میں بھی آئیسولیشن سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ پی اے ایف میوزیم میں آئسولیشن سینٹر […]

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 7100 سے متجاوز

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اب تک 61020 ٹیسٹ ہوئے ہیں اورمریضوں کی تعداد 7102 ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3259 ٹیسٹ کئے تھے، صوبے میں 427 میں سے کراچی […]

کراچی،لاک ڈاؤن کے باوجود غیر قانونی مذبحہ خانے میں کام جاری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے ملیر سٹی میں غیر قانونی مذبحہ خانہ کھل گیا ہے جہاں پر لاک ڈاؤن کے دوران بھی کام جاری رہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر سٹی، جناح سکوائر کے قریب قائم غیر قانونی مذبحہ خانے میں لاک ڈاؤن کے باوجود کام جاری ہے جہاں بھینس کے کٹوں کو […]

آج کوروناکے 404 کیسز سامنے آئے ہیں:وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ میں آج کورونا سے اب تک ایک روز میں ہونے والی سب سے زیادہ 8 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ 404 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جن میں سے سب سے زیادہ 332 کیس کراچی سے رپورٹ ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ویڈیو پیغام کے ذریعے صوبے میں کورونا کی تازہ ترین […]

وزارت صحت نے کورونا سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت قومی صحت نے کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔ وزارت قومی صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں میں بڑی تعداد مردوں کی ہے اور وائرس سے انتقال کرنے والے 80 فیصد افراد 51 برس سے زائد عمرکے مرد ہیں۔ […]

سندھ میں کورونا انفیکشن ریٹ 11 سے کم ہوکر 8.15 فیصد ہوگیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ صوبے میں کورونا انفیکشن ریٹ 11 اور 12 سے کم ہوکر 8.15 فیصد ہوا ہے جو اچھی بات ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ویڈیو پیغام میں صوبے میں کورونا کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 335 نئے کیسز سامنے آئے […]